رمضان المبارک میں فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی

IQNA

رمضان المبارک میں فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی

10:11 - June 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3316666
بین الاقوامی گروپ:مجلس وحدت مسلمین دیگر سیاسی پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دینے میں مصروف

ایکنا نیوز- مظلوم فلسطینیوں سے اظھار ہمدردی،قبلہ اول کی آزادی اور صھیونی مظالم کی مذمت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام " فلسطین کانفرنس " کویٹہ میں منعقد ہوگی۔


مجلس وحدت کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے میں مصروف ہیں۔


گذشتہ دنوں جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ لیاقت بلوچ نے علامہ ڈومکی سے ملاقات میں اس کانفرنس میں شرکت کی یقن دہانی کرائی اور مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہا ۔

 

نظرات بینندگان
captcha