سوئیڈن اسلامی مرکز میں مجالس کا اہتمام

IQNA

سوئیڈن اسلامی مرکز میں مجالس کا اہتمام

9:15 - June 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3317565
بین الاقوامی گروپ: سوئیڈن «امام علی(ع)» اسلامی مرکز میں رمضان المبارک کے حوالے سے مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے imamalicenter.se کے مطابق یکم رمضان بروز جمعرات سے «امام علی(ع)» اسلامی مرکز میں پروگراموں کا آغاز ہوچکا ہے
پروگرام ہر روز مقامی وقت کے مطابق ٹھیک سات بجے شروع ہوتا ہے اور آٹھ بجے تک ابتداء میں قرآن مجید کی ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے
نماز باجماعت کے علاوہ دعائے افتتاح، مجلس اور  افطاری کا پروگرام روزانہ کے شیڈول میں شامل ہے
البتہ مجالس کا آغاز پندرہ رمضان سے ہوگا اور حجت‌الاسلام محمد انصاریان مجالس سے خطاب کریں گے
شب‌های قدر میں اعمال اور سحری وغیرہ کا انتظام بھی کیا جارہا ہے
جشن ولادت امام حسن مجتبی(ع) ،یوم قدس پر فلسطینیوں سے اظھار یک جہتی  وغیرہ بھی امام علی(ع) اسلامی مرکز کے پروگراموں میں شامل ہیں
نماز عید اول شوال کو صبح دس بجے اسلامی  مرکز میں ادا کی جائے گی۔

3317401

نظرات بینندگان
captcha