یورپ میں سلفیوں کی تعداد میں اضافہ

IQNA

یورپ میں سلفیوں کی تعداد میں اضافہ

9:21 - June 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3317574
بین الاقوامی گروپ: سیکورٹی حکام کے مطابق یورپ بالخصوص فرانس،جرمنی اور برطانیہ میں سلفیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Online» کے مطابق شدت پسند تکفیری ،جہادی سلفیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے
گمراہ عقاید رکھنے اور جوانوں کو گمراہ کرنے والے اس فرقے کی تعداد میں اضافے سے یورپی ممالک کے حکام پریشان نظرآتے ہیں
جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی میں اس وقت سات ہزار سلفی طرز فکر کے افراد موجود ہیں
فرانس میں دو ہزار مساجد میں سے سو پر سلفیوں کا قبضہ ہے اور برطانیہ میں بھی سلفیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے
اسی طرح برطانیہ میں میں سات فیصد مساجد ہر سلفیوں کا قبضہ ہے۔
اس وقت انٹر نیٹ بہترین زریعہ ہے جس سے جوانوں کو گمرہ کیا جارہا ہے۔
فرانس میں سلفی افراد پہلے مساجد میں آنا شروع کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ خود کو مضبوط کرکے امام جماعت پر اعتراضات شروع اور پھر مسجد پر قبضہ جما لیتے ہیں۔


البتہ یورپی ممالک سلفیوں سے نمٹنے کی بجائے ایسے قوانین بناتے ہیں جن سے پورے مسلمان دباو میں آجاتے ہیں۔

3317385

ٹیگس: سلفی ، یورپ ، ممالک ، خطرہ
نظرات بینندگان
captcha