ایکنا نیوز- روزنامہ «الخلیج» کے مطابق حفظ کے مقابلے دبئی چیمبر آف کامرس میں شروع ہوچکے ہیں اور ایران سے حافظ بھزادفر مقابلوں میں شریک ہے۔
مقابلے کی پہلی رات انڈونیشیاء کے «عبدالرحیم جونو» سوڈان کے «الفاتح مفضل الرحیمة» عمان کے «لیث بن اسحاق الکندی» آیوری کوسٹ کے«سنجار خالد» تاجیکستان کے «سیفالله خالیتوف» اور بورکینا فاسو کے «أثارا سریکی» مقابلے میں شریک تھے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ ابراهیم بوملحه کہنا ہے : تمام فیصلے کمپیوٹر پر ہوں گے اور ججز کے فیصلے مکمل شفاف ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے کمپیوٹر مانیٹر پر حافظ اور ملک کے نام کے علاوہ دوران قرآت غلطیوں کی نشاندہی پر فورا مختلف علامات سے حافظ کو اپنی غلطی کا پتہ چل جائے گا اور کسی طور کسی کا حق ضائع نہیں ہوگا۔
ایران کے پوزیشن ہولڈر محمدحسین بهزادفر، انیسویں دبئی ایوارڑ میں ایران کی نمایندگی کررہا ہے۔