کویت کی مسجد امام صادق (ع) دھماکے کے شہداء میں شامل اہم شخصیات

IQNA

کویت کی مسجد امام صادق (ع) دھماکے کے شہداء میں شامل اہم شخصیات

9:35 - June 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3320789
بین الاقوامی گروپ: کویتی اخبارات کے مطابق شہداء میں کئی اہم شخصیات بھی شریک ہیں

ایکنا نیوز- کویتی اخبار «الوطن» کے مطابق دھماکے میں کویت کے معروف فلمی اسٹار عبدالحمید رفاعی، مسجد امام صادق (ع)  شہداء میں شامل ہیں۔
رفاعی کویتی فلم اور ڈراموں کی  دنیا میں ہر دلعزیز شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔
ایک اور مزاحیہ فن کار اور پروڈیوسر  احمد سلمان بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔


سوشل میڈیا کے مطابق کویت یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے استاد جاسم الخواجه استاد بھی واقعے میں شہید ہوچکے ہیں۔


گذشتہ روز  27 شہداء کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

3320433

نظرات بینندگان
captcha