ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کو یہودی رنگ دینے کے نئے مرحلے کا آغاز کردیا ہے-
اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے اتوار کو مسجد الاقصی کے مغرب اور "دیوار براق" کے قریب "جسر قنطرہ" کے علاقے میں یہودی مرکز " بیت اشتراوس" کے پروجیکٹ کا آغاز کردیا- یہودی مرکز "اشتراوس" کی تعمیر جسر قنطرہ علاقے میں اسلامی اوقاف اور آثار قدیمہ کی تباہی کا سبب بنے گی اور اس علاقے کو یہودی رنگ دینے کا راستہ پوری طرح سے ہموار ہوجائے گا- ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے کئی علاقوں سے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے- صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر تشدد کیا اور پھر تفتیشی مراکز منتقل کردیا- قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دو ہزار چودہ کے موسم گرما میں جنگ غزہ کے بعد سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ کیا ہے۔