ایکنا نیوز-ایران ریڈیو- عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بغداد کے محکمہ پولیس کے ایک ذریعے نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے روز، عراقی حکومت کے حامی سنی قبائل کے ایک سردار کو ان کے تین محافظوں سمیت طارمیہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ افراد جاں بحق ہو گئے- اسی طرح شمالی بغداد کے غزالیہ علاقے میں بھی بم دھماکے میں تین عام شہری جاں بحق ہو گئے- اس دھماکے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے- در ایں اثنا عراقی فورسز کو بغداد کے ایک علاقے میں چار مردوں اور دو عورتوں کی لاشیں ملی ہیں جن کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے تھے- ابھی تک ان میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔