دشمن سے جنگ کے لئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے

IQNA

دشمن سے جنگ کے لئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے

14:33 - July 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3322515
بین الاقوامی گروپ:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن سے جنگ کے لئے ہم کسی کی اجازت کے منتظر نہیں رہیں گے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ اس تحریک کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ، اپنے فریضے کی انجام دہی یعنی غاصب صہیونیوں سے مقابلہ کے لئے، کسی سے اجازت نہیں لے گی- حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ تحریک، غاصب صیہونیوں سے مقابلے کے لئے کوئی بھی روش یا طریقہ اپنائے جانے کی حمایت کرتی ہے- بدران نے اسی طرح سرحدوں سے باہر یا دیگر ملکوں میں رہنے والے حماس کے سینئر رہنماؤں اور اراکین کے خلاف صیہونی حکومت کے دعوے کو مسترد کر دیا- واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے رہنما فلسطین سے باہر رہ کر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں کہ جس کے سبب ان کے میزبان ملکوں کو نقصان پہنچ رہا ہے- تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے پروپیگنڈے سے صیہونی حکومت کا مقصد، فلسطین کے حامی ملکوں اور حماس کے تعلقات کو خراب کرنا ہے-

71897

نظرات بینندگان
captcha