ایکنا نیوز- قطرکے اخبار «الرایة»، کے مطابق قرآنی مقابلہ قرآنی مرکز «عائشه بنت محمد السویدی» اور قطر کے فلاحی ادارے «عید» کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے
ان مقابلوں میں ایک سو بیس بچے اور بچیاں شرکت کررہی ہیں اور روزانہ ۲۴ قاری نماز مغربین کے بعد مقابلے میں شرکت کررہے ہیں۔
«تیجان النور» قرآنی مقابلوں میں چار سے پانچ سال کے کم عمر بچے اور بچیاں
سورہ «الناس» سے «الضحی»، 6 سے 9 سال کے قاری پارہ «عم»(30 قرآن) اور 10 سے 13 کے بچے قرآن مجید کے آخری دو پاروں کے حفظ میں شامل ہیں۔
قطر کے فلاحی ادارے «عید» کے شعبہ خواتین کی سربراہ «امینه معرفیه» کا کہنا ہے : مذکورہ قرآنی مقابلہ دوسری مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا : نسل نو کی قرآنی تربیت، تلاوت، حفظ، اور قرآنی مفاہیم سے آشنائی مقابلوں کا مقصد ہے۔
امینه معرفیه نے مزید کہا : قرآن مجید سے رشتہ مضبوط کرنے کے لیےقرآنی مقابلہ بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔