ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Tribune India»،کے مطابق اتراکھنڈ صوبے کے وزیر اعلی ہریش راوت نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : تسمیہ لایبریری تمام قرانی محققین کے لیے موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ قلمی نسخوں کا یہاں مطالعہ کریں۔
اس قرآنی نمایشگاہ میں قرآنی آیات کی خطاطی کے دیدہ زیب نسخے رکھے گیے ہیں۔
میناچر اور دیگر طرز خطاطی کے نمونے اور فن پاروں میں عوام خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔