ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر محمد اکبری نے کہا : قرآن کریم ،سیرت نبی اکرم (ص) اور تعلیمات اہل بیت (ع) پر عمل ہی راہ نجات اور سعادت کا راستہ ہے
انہوں نے عالمی یوم قدس کے حوالے سے کہا : رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم قدس منانے سے عالم اسلام میں اتحاد قائم ہونے کا موقع میسر آتا ہے۔
پروگرام میں " معراج " قرآنی گروپ کی جانب سے تواشیح خوانی بھی کی گیی۔
قابل ذکر ہے کہ قرآنی نمائش رایزنی مرکز،مرکز تحقیقات فارسی ایران وپاکستان،ثقافتی ادارہ«منهاج القرآن»،راولپنڈی فائن آرٹس شعبے کے طلباء،راولپنڈی گیلری آف آرٹس ،«ساحر» گیلری آف آرٹس اور انجمن اہل ہنر «ڈاک شارٹ» کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔
اس قرآنی نمائش میں قرآن مجید کے نادر نسخے،خطاطی کے قلمی نسخے،قرآن مجید کے مختلف ترجمے،تفاسیر،قرآنی سوفٹ وئیر اور خطاطی و پینٹنگ کے نمونے رکھے گیے تھے۔