گوجرانوالہ: یوم علی علیہ السلام پر ’دہشت گردی‘ ناکام

IQNA

گوجرانوالہ: یوم علی علیہ السلام پر ’دہشت گردی‘ ناکام

19:05 - July 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3326031
بین الاقوامی گروپ:پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے یوم علی کے موقع پر ہونے والی مبینہ دہشت گردی کی واردات ناکام بنا دی

ایکنا نیوز-سی پی او وقاص نذیر کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ جمعرات کو یوم علیؓ کے موقع پر دو دہشت گرد تخریب کاری کے غرض سے شہر میں داخل ہوئے ہیں۔

وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ شیخو پورہ موڑ کے قریب سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد بھاگ کھڑے ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کے تعاقب پر ایک شخص منی اسٹیڈیم میں داخل ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔

پولیس نے جب منی اسٹیڈیم میں دہشت گرد کو گھیرنا چاہا تو اس نے اپنی خود کش جیکٹ بلاسٹ کرنے کی ناکام کوشش کی اور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

دہشت گرد کی خود کش جیکٹ ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ بلوا لیا گیا۔

1023611

ٹیگس: امام ، علی ، جلود ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha