ایکنا نیوز- شب قدر اور شہادت امیرالمومنین علی (ع) کی مناسبت سے دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی پیروان بیت کی جانب سے محفل دعاء اور مجالس کا اہتمام کیا گیا
سڈنی کے پنجتن ویلفیر سنٹر میں مجلس سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شاہد رضا کاشفی نے خطاب کیا اور فضایل ومصائب بیان کیے۔
اعمال شب قدر اور دعاء جوشن کبیر کے بعد معروف نوحہ خوان ظفر عباس ظفر نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس و ماتم میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت شریک تھے۔
ایڈیلیڈ کے جعفریہ اسلام سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ مجلس میں علامہ غلام علی حیدری نے سیرت امام علی پر خطاب کیا جسکے بعد اعمال بجا لائے گیے اور آخر میں مومنین نے ماتم کرتے ہوئے امام عصر(عج) کو پرسہ پیش کیا۔