ایکنا نیوز- دبئی کی کلچرل اکیڈمی میں منعقدہ اختتامی تقریب میں دبئی قرآنی مقابلوں میں کامیاب قاریوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا
ججز کے مطابق سعودی عرب کے حافظ قرآن نے مقام اول حاصل،امریکہ دوم اوربنگلہ دیش کے نمائندے نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
ایران کے کمال ناداوری اچھی پرفارمنس کے باوجود ٹاپ ٹین میں نہ آسکا اور ایرانی حافظ قرآن کے مطابق عدالت کی بجایے سیاست فیصلوں میں زیادہ موثر نظر آئی، جیسے اس سے پہلے تیونس اور کویت میں بھی ججز کا فیصلہ غیر منصفانہ نظر آیا
مقابلے میں اول تا سوم آنے والوں کو بالترتیب 250 هزار درهم ، 150 هزار درهم اور 100 ہزار درهم کے انعامات ملے
جبکہ چہارم آنے والے کو پچاس ہزار درہم اوردیگر تمام شرکاء مقابلہ کو فی کس تیس ہزار درہم انعام دیا گیا
انیسویں قرآنی مقابلوں میں ۸۰ حافظ قرآن مختلف اسلامی ،عربی اور دیگر ممالک سے شریک تھے
اور گیارہ دن تک جاری رہنے کے بعد مقابلے گذشتہ روز اختتام کو پہنچے
دبئی کے چیمبر آف کامرس کے ہال میں منعقدہ ان مقابلوں میں محمدحسین بهزادفر ایران کی نمائندگی کررہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی حافظ قرآن حسن صوت میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہا تھا۔