ہر قسم کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیں گے

IQNA

ہر قسم کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیں گے

16:13 - July 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3326737
بین الاقوامی گروپ:یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے جمعے کو جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور سیکورٹی اہلکار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیں گے- شرف لقمان نے کہا کہ سعودی فوج کے حملوں کا جواب دینا یمنی فوج کا قانونی حق ہے تاکہ وہ، اپنی سرزمین کا دفاع کر سکے اور یہ کام بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر انجام پا رہا ہے- یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان اور یمن پر سعودی عرب کے حملے بند کئے جانے کا فیصلہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری کی بنیاد پر ہوا ہے- واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے جمعے کو ماہ مبارک رمضان کے اختتام تک یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی صبح کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ صعدہ کے الحظیرہ علاقے پر حملہ کیا جس میں سات عورتیں اور بچے شہید ہو گئے- سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے صوبے تعز اور عدن کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا-

72316

ٹیگس: یمن ، سعودی ، جنگ ، بندی
نظرات بینندگان
captcha