ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «3robanews.com»، کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے قرآنی مقابلہ بعنوان «أهل القرآن» منعقد کیا گیا ہے
مقابلوں میں عمر اور زبان کے حوالے سے مختلف کیٹگری رکھا گیا ہے
مقابلوں کے نگران ولید الشطی، کا کہنا ہے: نئی نسل کی تربیت قرآنی تعلیمات کی رو سے،حفظ قرآن اور قرآن پر عمل ان مقابلوں کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا : مقابلوں میں ججز کے فرائض کویت کے ماہرقرآنی اساتذہ انجام دے رہے ہیں۔
قرآنی مقابلوں کے نگران کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں غیر عرب اور حتی غیر مسلم طلباء بھی شرکت کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ مقابلوں سے جوانوں میں قرآنی پیغامات کی روح اجاگر ہوتی ہے ،انہوں نے مقابلوں میں تعاون پر مسجد انتظامیہ اور دیگر حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔