ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق یوم قدس کے موقع پر سید حسن نصراللہ کی تقریر جسمیں انہوں نے کویت کی مسجد امام صادق میں دھماکے پر کویتی عوام کے مثبت عمل کو سراہا ہے اس پر کویت کے عوام نے حسن نصراللہ کا شکریہ ادا کیا۔
کویتی عوام نے ٹویٹر پر ایک مہم شروع کیا ہے جسمیں کویتی عوام حسن نصراللہ کا مشکور ہیں کے عنوان سے لوگ اپنے جذبات کا اظھار کررہے ہیں۔
بعض افراد سید حسن کی تصویر پوسٹ کرکے شکریے کا اظھار کررہے ہیں۔ کویتی عوام کی جانب سے سید حسن نصراللہ سے اظھار تشکر اور اظھار عقیدت کو میڈیا پر کوریج دیا جارہا ہے۔