ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اینا کے مطابق یورپی کونسل نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسلام فوبیا میں خطرناک اضافے کو تشویش ناک قراردیا ہے۔
اس رپورٹ میں سوشل میڈیا پر تعصب اور نفرت کی فضاء پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کو ضروری قرار دیا گیا ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام فوبیا میں شدت سے یورپ کے پرامن چہرے کے خدوخال خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہوچکا ہے
یورپی کونسل کی رپورٹ میں لکھا ہے: متعصب اور نسل پرست سیاست دان اس خرابی کے اصل ذمہ دار ہیں جو مسلمانوں کو امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں اور اسلام کو ڈیموکریسی اور سیکورلرازم سے متصادم قرار دیکر نفرت کی فضا ایجاد کرتے ہیں
رپورٹ میں یورپی کونسل کے سیکریٹری ٹوربیورن یاگلنڈ نے واضح کیا ہے کہ اس وقت دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر اسلام فوبیا اور نسل پرستی یورپ کے لیے خطرناک ترین مسائل میں سے ہیں۔