ایکنا نیوز- عید کا تہوار عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے عید کا تہوار مسلمانوں کے لئے بڑا عظیم الشان اور محترم ہے یہ تہوار رمضان المبارک کے ا ختتام پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لئے ایک انعام ہے ۔رمضان المبارک کے پورے مہینہ میں مسلمان دن کو روزہ رکھتے ہیں اور رات میں دعا و مناجات کرتے ہیں اور اس میں قرآن پاک کے پڑھنے اور اس کے سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس محنت کا بدلہ یا مزدوری عید الفطر کے دن عنایت فرماتے ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ بڑی برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اسی مہینہ میں قرآن پاک نازل ہوا اسی مہینہ میں ایک رات ایسی ہے جو ہزاروں راتوں سے زیادہ افضل با برکت اور رحمت والی ہےجس کو ''لیلۃ االقدر''یاشب قدر کہا جاتا ہے۔روزہ رکھنا رمضان المبارک کی خاص عبادت ہے روزہ دار اللہ تعالیٰ سے بہت قریب ہوجاتا ہے۔
تمام عالم اسلام ،اہل وطن اور قارئین ایکنا کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں ۔ خدا تمام مسلمانوں کو ایسی ہزاروں خوشیاں نصیب اور عالم اسلام کو امن و سلامتی،ترقی اور خوشحالی عنایت فرمائے۔ آمین