ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ق» کے مطابق بصرہ میں مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا جسمیں مختلف قرآنی اداروں کے پینسٹھ قاری اور حافظ شریک تھے
قرآنی مقابلہ ،قرآنی مرکز «النور المبین» کے تعاون سے منعقد کیا گیا جسمیں حفظ کے مختلف کیٹگری کے علاوہ حسن قرآت کے مقابلے شامل تھے
مقابلوں میں «سید احسان الجزائری»، وقف اور ابتدا، «علاء حرز» تجوید، «قاسم المالکی»، صوت، «حیدر عبدالستار» لحن کے شعبے میں ججز کے فرائض جبکہ «علی عواد» اور«علی عبدالهادی» بھی نظارت کررہے تھے
مقابلے میں قرآنی مرکز «الحب والحنان»، ادارہ قرآن «امام رضا(ع)»، انجمن قرآن «النور المبین»، قرآنی ادارہ«الصفاء الروحی»، انجمن قرآن «الکوثر» اور انجمن قرآن «الامام المنتظر(عج)» کے قراء اور حافظ قرآن شرکت کررہےتھے۔