صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کی حمایت کی جائے، حماس

IQNA

صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کی حمایت کی جائے، حماس

13:50 - July 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3331775
حماس تحریک نے اسلامی دنیا سے مالی، سیاسی اور فوجی حمایت کی اپیل کی ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- فلسطین الآن ویب سائٹ کے مطابق، حماس کے ایک سینیئر عہدیدار، خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس تحریک عالم اسلام اور عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات جاری رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کا اسلحہ صرف صیہونی دشمن کو نشانہ بنائے گا لہذا اس تحریک کو عالم اسلام اور عرب ممالک کی جانب سے مالی، سیاسی اور فوجی امداد کی ضرورت ہے۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ یہ تحریک کسی بھی عرب ملک کے اندرونی امور میں دخل اندازی نہیں کرے گی۔ دوسری جانب دسیوں فلسطینی گروہوں نے شام کے عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت دنیا بھر میں سرگرم فلسطینی تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے شام کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی سفاکیت اور قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان فلسطینی گروہوں نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ شام کے عوام فلسطین کی آزادی کے قائل ہیں لہذا فلسطینی عوام بھی بدامنی اور دہشت گرد عناصر سے شام کے عوام کی رہائی کے خواہاں ہیں۔

72768

ٹیگس: فلسطین ، حماس ، شام ، مدد
نظرات بینندگان
captcha