یمن میں داعش کا امام بارگاہ پر حملہ

IQNA

یمن میں داعش کا امام بارگاہ پر حملہ

13:54 - July 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3331779
بین الاقوامی گروپ:داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں

ایکنا نیوز- غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یمن کے حوثی قبائل کے زیر انتظام چلنے والی مقامی خبر ایجنسی صبا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بیشتر بچے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق امدادی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات مختلف حملوں میں 11 حوثی باغی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 6 حوثی وسطی علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوئے جبکہ 5 حوثی  شہر کے شمالی ضلع الحسابہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

یاد رہے داعش کی جانب سے یمن میں رواں سال مارچ سے حملوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

1024131

ٹیگس: یمن ، داعش ، امام ، بارگاہ
نظرات بینندگان
captcha