ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی«ڈیلی صباح» کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والا کامیڈی شو میں پندرہ مسلمان کامیڈین شرکت کریں گے
مزاحیہ فیسٹیول کے انچارج دین عبیداللہ کا کہنا تھا: امریکہ اور یہاں کے میڈیا میں عام طور پر مسلمانوں کے بارے میں مثبت خیال بہت کم پایا جاتا ہے
انکا مزید کہنا تھا: اسی غلط سوچ اور نادرست تصورات کو مٹانے کے لیے ہم کوشش کررہے ہیں اور
«اسلام اور طنز و مزاح » کو یکجا کرکے پیش کی جارہی ہے جو بہت کم سننے کو ملتا ہے
ایک اورکامیڈین علی حسن کا کہنا تھا کہ تعصب مٹانے کے علاوہ اس نکتے کو اجاگر کرنا مقصود ہے کہ دشمنیوں میں اضافے کے باوجود ہنسنے کو فراموش نہیں کرنا چاہیے
مزاحیہ پروگرام کے زریعے اسلام مخالف سوچ اور تصورات کا خاتمہ اس شو کا اہم مقصد بتایا گیا ہے۔