کوئٹہ میں سرچ آپریشن، انتہائی مطلوب 8 دہشتگرد گرفتار

IQNA

کوئٹہ میں سرچ آپریشن، انتہائی مطلوب 8 دہشتگرد گرفتار

14:23 - July 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3332468
بین الاقوامی گروپ:پولیس اور حساس اداروں نے سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹاﺅن اور ہزار گنجی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،اس دوران انتہائی مطلوب 8 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب 8 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے کچلاک ،سریاب، سیٹلائٹ ٹاﺅن اور ہزار گنجی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران انتہائی مطلوب 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول اور دیگر ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم اور تحریک طالبان سے ہیں اور ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

475604

نظرات بینندگان
captcha