کوفہ؛علمی قرآنی نشتوں کا آغاز

IQNA

کوفہ؛علمی قرآنی نشتوں کا آغاز

8:22 - July 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3336015
بین الاقوامی گروپ: قرآنی تحقیقی نشتیں پانچویں بین الاقوامی مذہبی ثقافتی فیسٹیول کے موقع پر مسجد کوفہ میں منعقد کی گئیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ masjed-alkufa.net،کے مطابق «السفیر» ثقافتی فیسٹیول کے موقع پر مسجد کوفہ میں قرآنی تحقیقی نشست منعقد کی گئی۔
اس علمی نشست میں معروف علمی، قرآنی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں
اس نشست میں «قرآن میں ناسخ و منسوخ »، «قرآن ؛ تفسیر اور تأویل»، «اسباب نزول»، «قرآن میں محکمات اور متشابهات »، «قرائات قرآنی»، «ترتیب نزول» وغیرہ پر مباحثے اور تحقیقی ارٹیکل پیش کیے گئے۔
اس نشست میں تفسیر اور تاول کے موضوع پر «کاظم فرحان حاجم» اول ، قرآت قرآن کے موضوع پر  «عصام کاظم الغالبی» دوم  اور امام علی(ع) کی تفیسر کی خصوصیات کے موضوع پر «خلیل خلف بشیر» سوم قرار پایا۔
اس قرآنی نشست میں معروف عراقی قراء جیسے مسجد کوفہ کے قاری علاء الصادقی،آستانہ کاظمین کے
قاری رافع العامری،اور روضہ امام حسین اور حضرت عباس کے قراء نے تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔
پانچویں ثقافتی فیسٹیول بعنوان  «السفیر» جمعرات سے جاری ہے جسمیں بیس ممالک سے قرآنی اور مذہبی شخصیات شریک ہیں
قرآنی نشست کے ہمراہ نمایشگاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جسمیں قرآنی موضوعات پر تصاویر اور فن پارے شام ہیں۔

3335732

نظرات بینندگان
captcha