ایکنا نیوز- شفقنا-وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ترجمان نےمجیب الرحمن شامی کی طرف سے دہشت گردوں کی ترجمانی کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی مسلکی نہیں، بلکہ سیاسی مسئلہ ہے۔ جس کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں متعدد پولیس افسران کو جام شہادت نوش کرنا پڑا۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ وطن عزیز میں 30 سال پہلے نیم خواندہ چند فتنہ پرور مولویوں نے لوگوں میں دینی شخصیات کے دفاع کے نام پر اشتعال انگیز ی پیدا کی۔ جعلی ناموں سے لٹریچر تیار کیا۔ انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی اینکر مجیب الرحمان شامی نے اپنی جہالت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کی ترجمانی کا فریضہ بھی سرانجام دیا ہے۔ جو ان کی صحافتی ذمہ داریوں سے لاعلمی پر مبنی ہے۔ دنیا ٹی وی ایسے دہشت گرد صحافیوں کو موقع دے کر تعصب پھیلاکر اشتعال انگیزی کا باعث بن رہا ہے۔ جس پر اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔