ایران کے تعاون سے؛ سینیگال میں دارالقرآن کا قیام

IQNA

ایران کے تعاون سے؛ سینیگال میں دارالقرآن کا قیام

8:40 - August 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3341350
بین الاقوامی گروپ: دارالقرآن مرکز کا قیام ایرانی رایزنی مرکز کے تعاون سے قائم کیا جائے گا

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق ڈکار مسجد کے اعلی سطحی وفد نے ایرانی کلچرل آفس میں ایرانی نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں قرآنی اور علمی موضوعات میں تعاون پر اظھار خیال کیا گیا۔
سینیگال کے وفد نے قرآنی مرکز کے قیام کے حوالے سے ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر کی تجویز کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون پر آمادگی کا اظھار کیا۔
سینیگال وفد کے رکن استاد موک سی نے سینیگال میں ایران کے تعاون سے مشترکہ قرآن مقابلوں کے انعقاد کی تجویز پیش کی ۔
ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر حسن ذاکری نے دارالقرآن مرکز کے قیام کو سراہا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان قرآنی شعبوں کے تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مشترکہ قرآنی مقابلوں کی تجویز کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ ان مقابلوں میں اول آنے والے کو ایران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بیھجوایا جائے گا۔
حسن ذاکری نے  تیجانیه اورعلماء اسلامی لیگ کی علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا۔

3340952

نظرات بینندگان
captcha