خوفناک دہشت گردانہ حملہ، سینکڑوں عراقی شہری جاں بحق اور زخمی

IQNA

خوفناک دہشت گردانہ حملہ، سینکڑوں عراقی شہری جاں بحق اور زخمی

14:39 - August 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3341819
بین الاقوامی گروپ:دارالحکومت بغداد کے صدرسٹی میں ہونے والے ایک ٹرک بم دھماکے میں ستتر افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے

ایکنا نیوز- ایرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کو عراق کے دارالحکومت بغداد کیے صدر سٹی میں ہونے والے ایک ٹرک بم دھماکے میں 77  افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئےہیں- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- یہ ٹرک بم دھماکہ، دارالحکومت بغداد کے شیعہ نشین علاقے صدر ٹاؤن میں ہوا- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے- گذشتہ مہینوں کی نسبت حالیہ ہفتے بغداد میں قدرے امن و سکون محسوس کیا جا رہا تھا- ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں کا مقصد، مغربی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور اس ملک میں سیاسی تبدیلیوں کو متاثر کرنا ہے-

تکفیری تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

ٹیگس: داعش ، عراق ، دھماکہ ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha