ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (Bernama) کے مطابق «ترنگانو» کے ایجوکیشن بورڑ کے چئیرمین غزالی طیب کا کہنا ہے کہ قرآنی یونیورسٹی کی عمارت کے حوالے سے بعض کام پہلے سے انجام پاچکا ہے.
انکا کہنا تھا : ہم چاہتے ہیں کہ علاقے میں موجود دارالقرآن مرکز کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے.
غزالی کے مطابق قرآنی یونیورسٹی «ترنگانو» کے وزیر تعلیم «ادریس جوسو» کی تجویز پر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے
غزالی کے مطابق وہ جلد «ادریس جوسو» سے ملاقات کرکے اس حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے.