بین الاقوامی کانفرنس «میرسیدعلی همدانی» کا اہتمام

IQNA

بین الاقوامی کانفرنس «میرسیدعلی همدانی» کا اہتمام

7:48 - August 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3344967
بین الاقوامی گروپ: خانه فرهنگ ایران لاهورکے تعاون سے معروف ایرانی عارف«میرسیدعلی همدانی» کانفرنس پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوگی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے lahore.icro.ir کے مطابق  خانه فرهنگ ایران لاہوراور پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی،فلسفہ اور فردوسی فاونڈیشن کے تعاون سے لاہور میں آٹھویں صدی کے مشہور عارف،شاعر اور عالم میر سید علی ہمدانی کی یاد میں کانفرنس منعقد کی جایے گی۔
کانفرنس دسمبر  2015 کو پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوگی
میر سیدعلی همدانی کا فارسی ادبیات ، عرفان اور ایرانی اسلامی  ثقافت کی ترویج میں کردار پر مقالے پیش ہوں گے
میر سید علی ہمدانی کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند حضرات  چھ ستمبرتک خلاصہ اور سات اکتوبر تک مکمل مقالہ     Nasir.persian@pu.edu.pk پر ای میل کرسکتے ہیں۔


مقالے  فارسی، اردو  اور انگریزی زبان میں لکھ سکتے ہیں
قابل ذکر ہے کہ میرسیدعلی همدانی ایک عظیم علمی اور عرفانی ایرانی شخصیت تھے جنہوں نے کشمیر میں ہجرت کی اور یہاں پر ثقافتی اور علمی حوالے سے اہم خدمات انجام دئیے
علمی خدمات کے حوالے سے سال  2014 اور 2015 کو یونیسکو نے میرسیدعلی همدانی کے نام سے منسوب کیا تھا۔

3344625

نظرات بینندگان
captcha