ایکنا نیوز- فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ امجد ابو عصب نے کہا ہے کہ سینتیس سالہ سامر محمد موسی حمادہ اور اڑتیس سالہ نور عبدالحریم محمد قاسم پیر کے دن صیہونی جیلوں نقب اور ریمون سے آزاد ہو گئے ہیں۔ امجد ابو عصب نے مزید کہا کہ یہ دونوں افراد تحریک حماس کے رکن ہیں۔ اور تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں۔ ان دونوں فلسطینیوں کو اگست سنہ انیس سو ستانوے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پیر کے دن ہی ایک اور فلسطینی محمد شراہہ بھی دس برس کے بعد صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہوا۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم الضمیر نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں پانچ ہزار سات سو پچاس فلسطینی قید ہیں۔