ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات

IQNA

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات

14:16 - August 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3347130
بین الاقوامی گروپ:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلٰی سطحی وفد نے حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی

ایکنا نیوز- شفقنا-وفد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور علامہ ظہیر الحسن بھی موجود تھے۔ تہران میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور حزب اللہ کی اعلٰی قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ مسائل زیر بحث لائے گئے۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر شیخ نعیم قاسم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطٰی میں امریکی و اسرائیلی نفوذ کا خاتمہ اب یقینی ہوگیا ہے اور انشاءاللہ جبھہ مقاومت کو فتح نصیب ہوگی۔ انہوں نے پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں ہونے والے شیعہ سنی اتحاد کے ثمرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک دشمن عناصر تنہا کھڑے ہیں اور ملک دوست و محب وطن قوتیں یکجا ہیں۔

49032

ٹیگس: مجلس ، وحدت ، حزب ، اللہ ، ملاقات
نظرات بینندگان
captcha