ترکی؛ حافظ قرآن خواتین کی حوصلہ افزائی کی تقریب

IQNA

ترکی؛ حافظ قرآن خواتین کی حوصلہ افزائی کی تقریب

9:35 - August 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3349462
بین الاقوامی گروپ:ترک شہر «یالوا» میں حفظ قرآن کورس کی فارغ التحصیل خواتین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی

ایکنا نیوز- ترک اسلامی ویب سائٹ کے مطابق «یالوا» شہر میں منعقدہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے جنہوں نے حفظ قرآن مجید پر کامیاب خواتین کی کوششوں کو سراہا
اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکے بعد «یالوا» شہر کے مفتی اعظم «محمد اوسکولوپلو» نے تقریب سے خطاب میں کہا : خواتین کی جانب سے قرآن حفظ کرنا اور اس کورس میں شرکت بہت بڑا اعزاز ہے مگر یاد رکھیے کہ حفظ قرآن کے علاوہ قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا اہم ہے۔

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے جج حافظ عثمان شاهین نے تقریب سے خطاب میں کہا : حفظ قرآن کا مطلب صرف آیتوں کو زہن میں رکھنا نہیں بلکہ آیتوں کے معانی پر غور اور فکر اصل میں سعادت کا باعث ہے۔

اس قرآنی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی جسمیں مختلف آئٹمز پیش کیے گئے۔
پروگرام کے اختتام پر «یالوا»  شہر کے گورنر سلیم جبر‌اوغلو نے کامیاب خواتین میں انعامات تقسیم کیا۔

3349326

ٹیگس: خواتین ، قرآن ، حفظ، ، کورس
نظرات بینندگان
captcha