وسطی افریقہ؛ مسلح عیسائی شدت پسندوں کا مسلمانوں پر حملہ

IQNA

وسطی افریقہ؛ مسلح عیسائی شدت پسندوں کا مسلمانوں پر حملہ

16:20 - August 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3350527
بین الاقوامی گروپ: مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تازہ فرقہ وارانہ جھڑپوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں

ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق  جمعرات سے جاری   «بامباری» شہر میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں
جھڑپوں کا آغاز عیسائی مسلح افراد کے ہاتھوں ایک مسلمان جوان کی ہلاکت کے بعد سے شروع ہوا ہے
ان واقعات کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کیا اور پولیس اور اقوام متحدہ فورسز کی خاموشی کی مذمت کی
سال 2013 میں عیسائی صدر کی برطرفی اور عبوری مسلمان صدر کے انتخاب کے بعد مسلمانوں اور شدت پسند عیسائیوں میں جھڑپوں کا آغاز ہوا ہے۔
عیسائی شدت پسند «اسلامایزیشن» کے بہانے حملہ آور ہوچکے ہیں
سال 2014 میں صدر نے استعفی دیا تاکہ کوئی عیسائی فرد حکمران بن جائے مگر اسکا کوئی خاص اثر ظاہر نہ ہوا۔
سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں میں جنگ بندی معاہدہ اس سال کے آغاز میں طے پایا تھا۔
کشیدہ صورتحال کے باعث اب تک تین بار صدارتی انتخابات ملتوی ہوچکے ہیں۔
وسطی افریقہ میں  5 ملین آبادی موجود ہیں جن میں  اکثریت عیسائیوں کی جبکہ پندرہ فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔

3350144

نظرات بینندگان
captcha