جامعہ الازهر: نماز میں ٹیبلٹ سے قرآن پڑھنا حرام ہے

IQNA

جامعہ الازهر: نماز میں ٹیبلٹ سے قرآن پڑھنا حرام ہے

16:23 - August 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3350530
بین الاقوامی گروپ؛ اسلامی مرکز کے مطابق ٹیبلٹ کی مدد سے نماز میں قرآت کرنا جائز نہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق  ایک شرعی سوال کے جواب میں جامعہ الازھر نے کہا ہے کہ ٹیلبٹ سے قرآت کرنا نماز میں جائز نہیں ، البتہ مستحبی نماز میں اسکی اجازت ہے
آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سنت رسول اکرم کے مطابق نماز میں آنکھیں کھول کرقرآت کی جائے جیسا کہ آنحضرت نے بھی کہا ہے کہ :«صلوا کما رأیتمونی أصلی»، (نماز ایسے کرو جیسے کہ مجھے دیکھا گیا ہے) اور کویی حدیث نہیں ملتی جسمہں کہا گیا ہو کہ آنحضرت (ص) نماز میں آنکھیں بند کرتے تھے۔


علماء  نبی اکرم(ص) سے بذریعہ  ابن عباس روایت کرتے اور فرماتے ہیں   «اذا قام أحدکم فی الصلاة فلا یغمض عینیه»(تم میں سے کوئی آنکھ بند کرکے نماز ادا نہ کریں )، اور اس حکم کی مناسبت سے نماز میں آنکھ بند کرنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔
البتہ بعض علماء خضوع وخشوع کے لیے نماز میں آنکھیں بند کرنے کو درست بھی قرار دیتے ہیں۔

3350280

ٹیگس: نماز ، قرآن ، جایز ، الازھر
نظرات بینندگان
captcha