پاکستان ؛ جشن ولادت امام رضا(ع) کا آغاز

IQNA

پاکستان ؛ جشن ولادت امام رضا(ع) کا آغاز

7:38 - August 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3350599
بین الاقوامی گروپ:جشن میلاد امام رضا(ع) کے حوالے سے کوئٹہ سمیت پاکستان بھر میں محفل جشن منایا جائے گا

ایکنا نیوز- آٹھویں آفتاب ولایت و امامت حضرت امام رضا(ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر پاکستان کے تمام بڑے شہروں کی طرح کوئٹہ  میں بھی اکثر بڑے امام بارگاہوں میں بدھ کی رات سے عاشقان اہل بیت (ع)  کی طرف سے محافل جشن کا آغاز ہو رہا ہے
جشن کمیٹی کے مطابق بدھ چھبیس اگست کو امام بارگاہ امام رضا(ع) ، جمعرات ستائیس اگست کو امام بارگاہ سید آباد۔ جمعہ اٹھائیس اگست کو امام بارگاہ بیت الاحزان میں شاندارجشن پروگرام منایا جائے گا۔


ان محافل میں تمام پیروان اور عاشقان اہل بیت (ع) سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔
محفل جشن کا آغاز رات ٹھیک نو بجے ہوگا۔


منقبت خوانی،تلاوت قرآن اور سیرت وفضائل امام رضا(ع) پر تقاریر،اہل بیت کے بارے میں سوال و جواب اور تقسیم انعامات ان محافل جشن میں پروگرام کا حصہ ہیں ۔

 

ٹیگس: جشن ، امام ، رضا ، بارگاہ
نظرات بینندگان
captcha