سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر ہلاک

IQNA

سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر ہلاک

11:31 - August 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3350788
بین الاقوامی گروپ:یمنی فوج کے حملے میں سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- سعودی عرب کے جیزان علاقے کے فوجی اڈے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں کی کارروائی میں سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبدالرحمان بن سعد الشھرانی ہلاک ہو گیا جبکہ یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے جیزان علاقے میں الفریضہ فوجی چھاؤنی پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط بنا لیا ہے- سعودی فوج ، انتھک کوششوں کے باوجود اس فوجی چھاؤنی کو یمنی فوج کے کنٹرول سے واپس نہیں لے سکی- یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے جیزان علاقے کے الردیف فوجی اڈے پر بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اس اڈے پر موجود سعودی فوجی بھاگنے پر مجبور ہو گئے- یمنی فوج کی گولہ باری میں سعودی عرب کے کئی ٹینک بھی تباہ ہو گئے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور نو عرب اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے علاقے کے سب سے غریب ملک یمن کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے- یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں چار ہزار سے زیادہ بے گناہ شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بےگھر ہو گئے ہیں۔

74441

ٹیگس: یمن ، سعودی ، کمانڈر ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha