ایکنا نیوز- حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام گیارہ ذیقعد سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔
آپ کے فضائل میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کے زمانے میں آپ سے بڑا عالم کوئی نہیں تھا۔ ضامن آہوکی ولادت کے حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک میں پیروان اہل بیت حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشن مناتے ہیں اور محافل منعقد کرتے ہیں جن میں آپ کے فضائل و مناقب بیان کئے جانے کے علاوہ آپ کی سیرت طیبیہ پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔
ایران،عراق،پاکستان،لبنان سمیت یورپ اور امریکہ کے مختلف شہروں میں امام بارگاہوں ،مساجد اور اسلامی مراکز میں محافل جشن میں عوام امام رضا سے عقیدت کا اظھار کرتے ہیں۔