ایکنا نیوز- روزنامه «الوطن» کے مطابق مقابلوں کے انچارج محمد الجلاهمه نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قرآنی مقابلوں میں قرآت،تجوید اور حفظ مقابلے شامل ہیں۔
انکا کہناتھا کہ مقابلوں میں مختلف عمر کے قاری اور حافظ شرکت کررہے ہیں اور اگلے مہینے تک نام لکھوایا جاسکتا ہے
محمد الجلاهمه کے مطابق مقابلوں میں صرف کویت کے طلباء اور طالبات شرکت کرسکتی ہیں اور طالبعلموں کا کسی قرآنی ادارے یا مرکز سے وابستہ ہونا لازمی ہے اور جس مرکز کے طلباء زیادہ تعداد میں پوزیشن لیں گے تو اس مرکز کو
6000 کویتی دینار،دوسرے نمبر پر آنے والے ادارے کو 5000 دینار، مقام سوم لینے والے ادارے کو 4000 دینار جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والے مرکزکو مبلغ 3000 دینار انعام دیا جائے گا
مقابلوں کے انچارج کے مطابق مقابلوں کے ہمراہ خصوصی ورکشاپ اور لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے گا جنمیں اہم قرآنی اور مذہبی شخصیات اسلامی اور قرآنی موضوعات پر خطاب کریں گے۔