ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق انڈونیشیاء کی انجمن حافظان قرآن کے تعاون سے پروگرام منعقد کیا گیا
اس پروگرام میں انڈونیشیاء میں ایرانی سفیر ولیالله محمدینصرآبادی، اور کلچرل ایمبیسیڈر حجتالله ابراهیمیان، بین الاقوامی قرآن ایرانی قرآنی جج عبدالرسول عبائی، انجمن حافظان قرآن کے صدر اور قائم مقام صدر، سیدعقیل منوراور یوسنار یوسف،
کے علاوہ علماء اور اکیس ممالک کے قرآنی نمائندے سمیت دیگر مذہبی اور قرآنی شخصیات شریک تھیں۔
پروگرام میں قرآنی شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کا تعارف کیا گیا اور اسکے بعد حجت اللہ ابراھیمیان نے قرآنی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی بنیاد قرآنی تعلمیات کے مطابق ڈالی گئی ہے اور انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک 200 تفسیر پر کام ہوچکا ہے اور اسی طرح رهبر معظم انقلاب آیتالله خامنهای کے حکم اور ہدایت کی روشنی میں 10 میلین حافظ قرآن کی تربیت سازی پر کام کیا جارہا ہے
سمینار بعنوان«جدیدقرآنی تمدن اسلام اور رحمت للعالمین» ،قرآنی پرگرامزاور دیگر قرآنی تقریبات کے انعقاد پر حجت اللہ ابراھیمیان نے روشنی ڈالی اور ایران-انڈونیشیاء میں مشترکہ قرآنی تعلقات کو قابل قدر قرار دیا
پروگرام کے آخر میں اردن کے قرآنی جج ڈاکٹر سامی نے قرآنی حافظوں کو حفظ اصولوں کے متعلق اہم نکات بتائے۔