اشتعال انگیز تقریریں, دو مذہبی رہنماؤں کو قید

IQNA

اشتعال انگیز تقریریں, دو مذہبی رہنماؤں کو قید

13:04 - September 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3357772
بین الاقوامی گروپ:سپاہ صحابہ پاکستان کے علی احمد کی نماز جنازہ میں حکومت اور شیعہ فرقے کے خلاف نفرت آمیز تقریریں کرنے پر غلام یسین معاویہ، ساجد علی اور عبدالطیف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ایکنا نیوز- نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہویےشور کوٹ پولیس نے 7 جنوری کو کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے علی احمد کی نماز جنازہ میں حکومت اور شیعہ فرقے کے خلاف نفرت آمیز تقریریں کرنے پر غلام یسین معاویہ، ساجد علی اور عبدالطیف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق جج راجا پرویز اختر نے اے ٹی اے کے سیکشن نائن کے تحت معاویہ اور علی کو دو سال قید اور 20000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ضمانت پر رہا دنوں مجرموں کو گرفتار کر کے جھنگ کی ضلعی جیل بھیج دیا گیا۔ تیسرے ملزم عبدالطیف کو شواہد نہ ملنے پر بری کر دیا گیا۔

1026190

ٹیگس: جیل ، عالم ، تقریر ، سپاہ ، صحابہ
نظرات بینندگان
captcha