ابوتراب اوپن سکاوٹ کی جانب سے محافل دعا کا اعلان

IQNA

ابوتراب اوپن سکاوٹ کی جانب سے محافل دعا کا اعلان

9:26 - September 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3358407
بین الاقوامی گروپ: سالانہ محافل دعا کے حوالے سے دعائے جوشن صغیر،دعائے جوشن کبیر اور دعا ئےعرفہ کی محافل منعقد کی جارہی ہیں

ایکنا نیوز- ابوتراب گرلز اینڈ بوائز اوپن سکاوٹس کی جانب سے سالانہ دعائیہ اجتماع کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اعلان کے مطابق گیارہ ستمبربروز جمعہ کو دعا جوشن صغیر کی محفل منعقد ہوگی اور اگلے جمعے یعنی اٹھارہ ستمبر کو شام چار بجے محفل دعائےجوشن کبیر منعقد ہوگی ۔
دعائے عرفہ کی تقریب نو زی الحجہ کو سہ پہر تین بجے منعقد ہوگی ۔ تمام دعا کی محافل بہشت زینب ہزارہ قبرستان میں منعقد ہوں گی جنمیں تمام خواہران اور براداران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
قرب خداوندی ،امت مسلمہ اور پیروان اہل بیت کی سربلندی ،ملکی ترقی اور امن و امان کا قیام محافل دعا کامقصد بتایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس: دعا ، محفل ، جوشن ، کبیر ، عرفہ ، ابو ، تراب
نظرات بینندگان
captcha