نواز شریف، جنرل راحیل کی مدارس کو سخت تنبیہ

IQNA

نواز شریف، جنرل راحیل کی مدارس کو سخت تنبیہ

13:51 - September 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3360510
بین الاقوامی گروپ:ملک کی اعلی سول اور عسکری قیادت نےدینی مدارس کے نمائندوں سے ہونے والی ایک غیر معمولی ملاقات میں واضح کر دیا کہ حکومت ہر قیمت پرمدارس کی رجسٹریشن اور ان کے کام کرنے کے طریقے کو شفاف بنائے گی

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پیر ہونے والے اجلاس میں موجود شرکا نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تنظیم اتحادالمدارس کے وفد کے جائز خدشات سننے پر آمادہ نظر آئے۔

تاہم، دونوں رہنماؤں نے انتہائی واضح الفاظ میں اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ کسی قسم کی شدت پسندی یا دہشت گردی سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے مدرسے کو ہرگز چھوڑا نہیں جائے گا۔

مدرسوں کی رجسٹریشن میں انتہائی فعال کردار ادا کرنے والے ایک سینئر سرکاری عہدے دار نے کہا کہ دونوں ملاقاتوں میں وزیر داخلہ، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے انتہائی تفصیل سے واضح کیا کہ حکومت نے دہشت گردوں سے مبینہ تعلق رکھنے والے تمام مدرسوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سرکاری افسر نے مزید بتایا کہ ایک موقع پر وزیر اعظم نے شرکا کو بتایا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ حکومت پنجاب میں مدرسوں پر سختی نہیں کرے گی تو وہ بالکل غلط سوچ رہے ہیں۔

اجلاس کے ایک اور شریک ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور پی پی پی حکومتوں کے برعکس، اس مرتبہ عسکری اور سول قیادت مدرسوں کی رجسٹریشن کو لے کر بہت سنجیدہ ہے۔

1026344

نظرات بینندگان
captcha