ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hqmi.org»،کے مطابق عالمی انجمن حفظ قرآن مجید اور امید فاونڈیشن کے تعاون سے انجمن مسلمانان فرانس کی زیرسرستی «آلزاس» میں منعقد کیا گیا
مقابلے میں 75 طلباء اور طالبات شرکت کررہی ہیں ۔ مقابلوں میں کل قرآن مجید، پندرہ پارے،پانچ پارے، تین پارے دو پارے اور ایک پارے کے مقابلے شامل ہیں.
مقابلوں میں چار ماہر قرآنی اساتذہ ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں
تقریب انعامات میں ریسکیوٹیم کے مصطفی القضاه، جرمن مسجد کے خطیب شیخ ربیع المصری، عالمی انجمن مساجد کے نمائندے محمد الحربی، امید فاونڈیشن کے انچارج مختار سریکات،عالمی انجمن قرآن مجید کے ابوزید مارسو شریک تھے۔
مقررین نے اس طرح کے مقابلوں کو مفید قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کرانے پر زور دیا۔
اس تقریب میں ننھے حافظ اور قاریوں نے تلاوت کا شرف بھی حاصل کیا اورآخر میں انعامات تقسیم کیے گئے۔