ایکنا نیوز- امریکہ کے دورے پر شیعہ- سنی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نمائندے اور ممبر بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے اختلافات کو دشمن کی سازش قرار دیتے ہوئے اتحاد کو راہ نجات قرار دیا۔
ملاقات اور نشست کے بعد مسجد الفاطمیہ سیکرامینٹو سٹی, ریاست کیلیفورنیا میں اتحاد بین المسلیمن کی زندہ مثال قائم کرتے ہوئے شیعہ, سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد نے یکجا نماز مغربین ادا کیں.
مسلم کیمونٹی نے مجلس وحدت مسلمین کی شیعہ – سنی اتحاد کی کوششوں کو سراہا اور اس حوالے سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔