افریقہ؛ جزیره «موریس» میں حفظ قرآن کریم مقابلوں کا انعقاد

IQNA

افریقہ؛ جزیره «موریس» میں حفظ قرآن کریم مقابلوں کا انعقاد

7:49 - September 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3361757
بین الاقوامی گروپ: «جزیره موریس» میں طلباء اور طالبات کے الگ الگ مقابلوں میں مختلف اداروں کے طالب علم شریک تھے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hqmi.org» کے مطابق مقابلے «حسان بن ثابت» اسلامک فاونڈیشن اورعالمی انجمن حفظ قرآن مجید کے تعاون سے منعقد ہوئے جنمیں مجموعی طور پر انتیس طالب علم شرکت کررہے تھے
طلباء و طالبات کے الگ الگ مقابلوں میں چار کیٹگریز شامل تھے جنمیں مکمل قرآن مجید کاحفظ، پندرہ پارے، تین پارے اور ایک پارے کا حفظ شامل تھا
مقابلوں کی تقریب انعامات میں جزیرہ موریس کے وزیراعظم ؛ بشیر جهانگیز، ممبر پارلمینٹ ، محمد یوسف علی جمعان، عالمی انجمن حفظ قرآن کے نمائندوں کے علاوہ دیگر علماء بھی شریک تھے۔
مقررین نے قرآنی مقابلوں کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے قرآنی ثقافت کی ترویج میں حصہ لینے پرعالمی انجمن حفظ قرآن مجید کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
جزیرہ موریس میڈاسکر کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔

3361369

نظرات بینندگان
captcha