غزنی جیل پر طالبان کا حملہ، 400 سے زائد قیدی فرار

IQNA

غزنی جیل پر طالبان کا حملہ، 400 سے زائد قیدی فرار

14:24 - September 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3362465
بین الاقوامی گروپ:افغانستان کے حکام نے غزنی جیل پر طالبان کے حملے کی تصدیق کردی ہے

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-ہمارے نمائندے کے مطابق صوبہ غزنی کے محکمہ انصاف کے اعلی عہدیدار عبدالرشید عابد نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں بند چارسو سے زائد قیدی فرار ہوگئے ہیں۔

بعض خـبروں میں فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد ساڑھے چارسو کے قریب بتائی گئی ہے جن میں زیادہ تر کرمنل اور سیاسی قیدی شامل ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد اور خودکش بمباروں نے رات دو بجے کے قریب جیل پر حملہ کیا اور تمام قیدیوں کو چھڑوا لیا ہے۔
ادھر غزنی کے ڈپٹی صوبائی گورنر محمد علی احمدی نے بتایا ہے کہ حملہ آور، فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور انہوں نے نہایت منظم انداز میں حملہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ پیر کی صبح ہونے والے اس حملے میں چار پولیس اہلکار اور تین حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔

198056

نظرات بینندگان
captcha