السیسی نے بشار اسد کی حمایت کا اعلان کردیا

IQNA

السیسی نے بشار اسد کی حمایت کا اعلان کردیا

13:06 - September 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3362821
بین الاقوامی گروپ:شام کی انٹیلیجنس کے سربراہ علی مملوک سے ملاقات میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ وہ بشار اسد کی حمایت کرتے ہیں

ایکنا نیوز- شفقنا-مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان کے اخبار الدیار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی شام کی انٹیلیجنس کے سربراہ علی مملوک نے قاہرہ میں مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا  کہ وہ بشار اسد کی حمایت کرتے ہیں۔ مصری صدر نےکہا کہ مصر اور شام کی سکیورٹی کا آّپس میں گہرا تعلق ہے۔

49868

نظرات بینندگان
captcha