ایکنا نیوز- امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پشاورحملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد میں گھس کر نمازیوں کوشہید کرنیوالے مسلمان نہیں ہوسکتے ،شہدا کاخون رائیگاں نہیں جائیگا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان بارڈر چاروں طرف سے گھرا ہواہے ۔ بھارت نے غیر علانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اوروہ پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکر رہاہے ۔ اب یہ اداروں کا کام ہے کہ وہ قوم کے سامنے تمام حقائق کو واضح کریں ۔ انہوں نے کہا حکومت اور عوام کو اب سونا نہیں چاہیے بلکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ را اور اس سے تربیت حاصل کرنیوالے اور ان تربیت یافتہ دہشتگردوں کی سرپرستی کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔ دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے پشاور حملے میں شہید ہونیوالے فوجی افسروں ، جوانوں اور نمازیوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ ان حملوں میں دیوبندی اور سلفی طرز فکر کے عناصر عام طور پر ملوث ہوتے ہیں جنکے خلاف کھل کویی بولنے کی جرات نہیں کرتے۔