آسٹریلیا؛ شہادت امام باقر علیه السلام کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

IQNA

آسٹریلیا؛ شہادت امام باقر علیه السلام کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

7:55 - September 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3365581
بین الاقوامی گروپ: اسلام مرکز کے تعاون سے ایڈیلیڈ میں شہادت باقر علیه السلام کی مجلس منعقدہوئی

ایکنا نیوز- سات ذی الحجہ یوم شہادت امام باقر علیه السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے حجت الاسلام علامہ غلام علی حیدری نے  خطاب کرتے ہوئے امام باقر علیه السلام کی علمی خدمات کو بیان کیا اور کہا کہ امام محمد باقر علیه السلام اور امام جعفر صادق علیه السلام نے علمی حوالے سے مکتب کو مضبوط ترین علمی بنیاد فراہم کیے اور ہزاروں شاگردوں کی تربیت کا گرانقدر کام انجام دیا۔
شب شهادت امام باقر علیه السلام کى مناسبت سے  انہوں نے امام زمانه عجّل الله فرجه الشریف کو پرسہ پیش کرتے ہوئے معاشرے میں جوانوں کے فرائض پر بھی روشنی ڈالی اور علم حاصل کرنے پر زور دیا۔
مجلس سے پہلے نماز باجماعت تلاوت قرآن مجید اور عزاداری بھی پروگرام میں شامل تھی۔

نظرات بینندگان
captcha